ایران میں چار جنگجو ہلاک

تہران۔ یکم ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) ایران کے پاسداران انقلاب نے ملک کے جنوب مشرقی سرحد پر واقع صوبہ سستان اور بلوچستان میں چار جنگجوؤں کو ہلاک اور تین کو شدید طور سے زخمی کردیا ہے ۔’فارس‘ نے پاسداران انقلاب کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کل یہ اطلاع دی ۔ بتایا گیا ہے کہ انتہاپسندوں نے پڑوسی ملک سے کے سستان اور بلوچستان صوبہ میں داخل ہوا تھا۔ انتہاپسند ایران میں دہشت گردانہ کارروائیوں کو انجام دینا چاہتا تھا۔