انقرہ:ایران کے شمالی مغربی صوبے سمنان میں پوئے دو ٹرینوں کے ٹکراؤ میں مرنے والوں کی تعداد44ہوگئی اور 103زخمی ہوگئے۔ ایران کے سرکاری ٹیلی ویثرن چینل کے مطابق صدر حسن روحانی نے درالحکومت تہران سے 250کیلو میٹر مشرق میں ہوئے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیاہے۔
چینل نے بتایا کہ اس میں راحت او ربچاؤ کاکام مکمل ہوچکا ہے اور وزرات صحت نے ہلاکتوں کی تعداد 44بتائی ہے۔چیانل نے پٹری سے اترے چا ر بوگیوں کی فوٹیج جاری کئے ہیں جس میں دوبوگیان جلتی ہوئی دیکھائی دے رہی ہیں۔
ایران ریڈ کریسنٹ کے ترجمان مصطفی مرتضوی نے بتایا کہ فائیر برگیڈ عملہ آگ پر قابو کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ حادثے کے بعد اسپتال میں داخل ایک مسافر نے کہاکہ’’ ٹرینوں کی ٹکر اس وقت ہوجب میں سورہاتھا۔مجھے یہ لگا کہ یہ ایک ہوائی حملہ ہے۔
جب میں نے آنکھیں کھولی تو چاروں طرف خون بکھرا ہوا تھا‘‘۔سمنان کے گورنر محمد رضا خبارنے بات چیت کمیٹی فار س کوبتایا کہ یہ بھی واضح نہیں ہے کہ ترین میں کتنے لوگ سوار تھے لیکن ایک سو افراد کو بچالیاگیا ہے۔ ٹیم سرکاری مہر نیوز ایجنسی نے بتایا ہلاک شدگان میں ریلوے کے چار ملازم بھی شامل ہیں۔