ایران میں مافیا حکومت: پومپیو

واشنگٹن، 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران کی حکومت کو مافیا قرار دیتے ہوئے اتوار کو کہاکہ ایران کی برسراقتدار حکومت، حکومت کم مافیا زیادہ معلوم ہوتی ہے ۔مسٹر پومپیو نے کیلی فورنیا میں ایرانی -امریکی لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایران کے رہنماؤں میں بدعنوانی اور پیسے کی خواہش بھری ہوئی ہے ۔ ایران کے عوام کو یہ طے کرنا ہے ان کا ملک کس سمت میں جائے گا۔ امریکہ طویل عرصے سے نظر انداز ایران کے عوام کی آواز کو طاقت اور حمایت دینے کا کام کرے گا۔انہوں نے کہا امریکی حکومت دنیا بھر میں ایران کے لوگوں تک رسائی کیلئے 27 گھنٹے کی فارسی زبان میں ٹی وی چینل، ریڈیو، ڈجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا آغاز کر رہی ہے ۔