ایران میں شدید زلزلہ،2 ہلاک ، 310 زخمی

تہران۔26اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے شہر کرمانشاہ کے قریب آنے والے زلزلے سے 2 افراد کی موت ہو گئی اور 310 دیگر زخمی ہو گئے ۔زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.9 درج کی گئی۔تسنیم خبررساں ایجنسی نے آج یہ اطلاع دی ۔ایجنسی کے مطابق کرمانشاہ کے شمال مشرقی میں واقع شہر تازہ آباد میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔یہاں زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریختر پیمانہ پر 3.0سے زیادہ درج کی گئی۔امریکی جیولوجیکل سروے ڈپارٹمنٹ کے مطابق کرمانشاہ شہر کے مغرب۔شمال مغرب میں 55 میل 88کلومیٹر دور اس کی شدت ریختر پیمانہ پر 6.1 درج کی گئی ہے۔ عراق کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق زلزلے کے جھٹکے بغداد میں بھی محسوس کئے گئے ۔ یہاں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔