ایران میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد57ہوگئی

تہران۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایران میں گزشتہ دو ہفتے میں مختلف علاقوں میںآئے سیلاب سے 57 افراد کی موت ہو گئی۔ ایران کے ایمر جنسی محکمہ نے منگل کو اس کی اطلاع دی۔تنظیم کے ترجمان مجتبیٰ خالدی نے بتایا کہ حال ہی میں آئے سیلاب میں 478 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔بارش اور سیلاب سے ہونے و الی تباہی کی وجہ سے 19 مارچ سے اب تک ایران کے زرعی علاقے ، بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ دیہی اور شہری علاقوں میں زبردست نقصانات کی اطلاع ہے ۔مغربی ایران میں درجنوں شہر اور گاؤں میں اب بھی پانی کی سطح کافی اونچی ہے ۔