تہران 31 جولائی( سیاست ڈاٹ کام) ایران نے کہا ہے کہ آج تہران سے 800 کیلومیٹر کے فاصلہ پر ایک گنجان آبادی والے ضلع میں 5.5 شدت کا زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا ۔ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ کسی جانی و مالی نقصان کی فوری کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے نے کہا کہ زلزلہ دن میں دو بجکر 56 منٹ پر محسوس کیا گیا ۔ اس زلزلہ کا مبدا سرچ ٹاؤن میں تھا ۔ ایران میں 2013 میں 6.1 شدت کا زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا تھا جس میں کما ز کم 37 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ ایران کے مختلف علاقوں میں اکثر و بیشتر زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے جاتے رہے ہیں۔