ایران میں دنیا کی سب سے بڑی دعوت افطار

تہران ۔3جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران میں صرف افطار ہی نہیں بلکہ دنیا کی سب سے بڑی افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں روزہ داروں نے افطار کی۔ایران کے شہر مشہد میںحصرت امام علی رضاکے مزار پر ہر سال ماہِ رمضان کے دوران روزانہ 50,000سے زائد روزاہ دارو ں کو افطار کروائی جاتی ہے جو ایک ریکارڈ بھی ہے اور صرف یہی نہیں بلکہ ہوٹل میں مقیم روزہ داروں کو بھی افطار تقسیم کی جاتی ہے جبکہ ہزاروں افراد کیلئے افطار کی تیاری میں درجنوں ماہر شفس سمیت مقامی مرد و خواتین حصی لیتے ہیں۔اس بابرکت مہینہ میں روزاہ داروں کیلئے افطار تیار کر کے خوب ثواب سمیٹتے ہیں۔