تہران ۔26اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران کے شہر مشہد میں بوائلر پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور5 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ بوائلر پھٹنے کاحادثہ مشہد کے رہائشی علاقے میں پیش آیا تھا ۔ایرانی میڈیا نے مزید بتایا کہ بوائلر پھٹنے سیقریب کی3 رہائشی عمارتیں مکمل تباہ ہوگئیں اورساتھ ہی 15 گھروں کو بھی نقصان پہنچاہے۔ادھر بچاؤ کارکنوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغازکردیا،اہلکار عمارتوں کا ملبہ ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ مزید افراد جو ملبے تلے دبے ہوں انہیں باہر نکالا جاسکے۔ بچاؤ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔