تہران ۔ /27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے نیم سرکاری خبررساں ادارہ تسنیم کے بموجب ایران میں اچانک سیلاب آجانے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ جبکہ جنوب مشرقی ایران میں 1700 مکان منہدم ہوگئے ۔ یہ سیلاب ایران کے صوبوں سیستان اور پلوچستان میں آیا ۔ جن سے 1675 مکان منہدم ہوگئے ۔زبردست بارش کا سلسلہ ختم ہونے کے بعد بچاؤ کارروائیوں کے نتیجہ میں کئی افراد کو بچالیا گیا ۔ صوبہ ہرموزگان اور تہران میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے ۔