ایران معاہدہ کی ناکامی پر امریکہ ہندوستان اور دیگر کی تائید سے محروم

واشنگٹن ۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیرخارجہ امریکہ جان کیری نے آج امریکی کانگریس کو انتباہ دیا کہ ہندوستان، چین، جاپان جیسے ایرانی تیل کے بڑے خریدار ممالک امریکی کہ تائید نہیں کریں گے ۔ اگر ایرانی نیوکلیئر معاہد ہ امریکی ارکان مقننہ کی جانب سے منظور نہ ہوسکا۔ فلاڈلفیا میں ایران کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ کی جذباتی تائید کرتے ہوئے جان کیری نے یہ بیان دیا۔ انہوں نے یہ کہا کہ امریکی کانگریس کے ارکان کو وہم میں مبتلاء نہیں رہنا چاہئے۔