ایران سے نیوکلیئر بات چیت غیراطمینان بخش : فرانس

پیرس۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فرانس نے آج انتباہ دیا ہے کہ ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان نیوکلیئر معاہدہ کی جانب پیشرفت ناکافی ہے کیونکہ اس معاملے میں مختلف پہلوؤں پر ریسرچ اور تحدیدات کے موضوعات پر کوئی خاص توجہ مرکوز نہیں کی گئی۔ فرانس کے اقوام متحدہ سفیر فرانکوئس ڈیلاترے نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ایران پر اقوام متحدہ کی تحدیدات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ایران اگر بین الاقوامی برادری کا اعتماد ایک بار پھر حاصل کرنا چاہتا ہے تو اسے پیچیدہ انتخابات کرنے ہوں گے۔ یاد رہے کہ جاریہ ہفتہ سوئٹزرلینڈ میں ایران، امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، روس اور چین مذاکرات کا احیاء کرنے والے ہیں تاکہ مارچ کے اواخر تک سیاسی فریم ورک کے تحت معاہدہ کے علاوہ 30 جون تک مکمل نیوکلیئر معاہدہ کیا جائے گا۔