بیلنڈونا۔/2 جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک ہامپیو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ غیر مشروط طور پر بات چیت کیلئے واشنگٹن تیار ہے۔ لیکن اس کے ساتھ انہوں نے اصرار کے ساتھ کہا کہ ایران کی بعض مشکوک و مشتبہ سرگرمیوں کو روکنے کیلئے بدستور اقدامات کئے جائیں گے۔ ہامپیو نے سوئٹزر لینڈ کے اس شہر میں میزبان وزیر خارجہ ایگنازیو کاسیس کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران واضح کیا کہ ’’ ہم ان ( ایران ) کے ساتھ کسی شرط کے بغیر بات چیت کرنے تیار ہیں ‘‘ لیکن یہ بھی واضح کردیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے پاسداران انقلاب کی طرف سے جاری بعض مشکوک و داغدار سرگرمیوں کو روکنے کیلئے بنیادی طور پر کام کرتے رہیں گے۔