ایران سے تیل کی خریداری پر رقمی ادائیگی

نئی دہلی۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے ایران کو 550 ملین ڈالرس کی رقم دیتے ہوئے تیل کی درآمدات پر بقایاجات کی چوتھی قسط ادا کردی۔ وزارتِ تیل کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ یہ ادائیگی کل کی جاچکی ہے۔ فروری 2013ء میں امریکہ نے ایران کے نیوکلیئر پروگرام کی بناء رقمی ادائیگی کے تمام راستے بند کردیئے تھے چنانچہ ہندوستان تیل کی بل کا 45 فیصد حصہ روپئے کی شکل میں یوکو بینک کے ذریعہ ادا کررہا ہے، مابقی رقم کی ادائیگی کیلئے دیگر امکانات تلاش کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ دو اقساط کی 20 جولائی سے قبل ادائیگی عمل میں آئے گی۔