تہران۔ 6 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایران میں مسلسل ہو رہی موسلادھار بارش کی وجہ سے سیلاب سے کم از کم 70 افراد کی موت ہو چکی ہے اور 791 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔مقامی میڈیا نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ایرانی ریڈ کریسنٹ کے سربراہ مرتضی سلیمی نے کہا کہ ایران کے سیلاب سے متاثرہ 293 شہروں اور دیہات میں ا مداد پہنچائی جا رہی ہے ۔پولڈوختر اور مامولن شہر سیلاب کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ان شہروں میں ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں کو روانہ کر دیا گیا ہے ۔سیلاب کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں سڑک کے ذریعے پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، اس لیے لوگوں کو طیاروں کے ذریعے امدادی سامان فراہم کیا جا رہا ہے ۔