اقوام متحدہ ۔ 27 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) فرانسیسی وزیر خارجہ لاراں فابیوس نے کہا ہے کہ ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے مابین جاری جوہری مذاکرات میں تہران کے متنازع ایٹمی پروگرام پر کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ہونے والے ان مذاکرات کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ مغربی طاقتوں کو شبہ ہے کہ ایران اپنے ایٹمی پروگرام سے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش میں ہے جبکہ تہران حکومت ان الزامات کو مسترد کرتی ہے۔