۔25مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی قومی سلامتی مشیر جان بولٹن نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں ایران اور اس کے ایجنٹوں کے حالیہ حملے تشویش کا باعث ہیں۔بولٹن کے مطابق آئیل ٹینکروں، پمپنگ اسٹیشنوں، عراق اور سعودی عرب پر حالیوں حملوں نے گہری تشویش کو جنم دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی نے جمعہ کے روز بتایا کہ امریکی فوج کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب امارات کے ساحل کے سامنے آئیل ٹینکروں پر حملوں کی براہ راست ذمے دار ہے۔امریکی ایڈمرل مائیل جیلڈے کا کہنا تھا کہ ہم فجیرہ میں جہاز رانی پر ہونے والے حملے کو ایرانی پاسداران انقلاب کی طرف منسوب کرتے ہیں۔ وزارت دفاع (پینٹاگان) اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ حملے میں استعمال ہونے والی بارودی سرنگیں پاسداران انقلاب کی ہیں۔ادھر امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ 1500 اضافی فوجیوں کو مشرق وسطیٰ بھیجنے کی منظوری دینے کا اعلان کر چکے ہیں۔ ٹرمپ نے باور کرایا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اضافی فورسز کی تعیناتی ایک ’احتیاطی اقدام‘ ہے جس کا مقصد تحفظ فراہم کرنا ہے۔ یہ پیش رفت مشرق وسطیٰ میں امریکی عسکری وجود میں اضافے سے متعلق پینٹاگان کی تجاویز پر بحث کے لیے وائٹ ہاؤس میں منعقد اجلاس کے ایک روز بعد سامنے آئی ہے۔