ایران امریکہ کے آگے نہیں جھکے گا : ایرانی صدر حسن روحانی

تہران : ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گااور اپنی آزادی او راسلامی روایات کا دفاع کرے گا ۔انھوں نے دعوا کیا کہ حکومت نئی امریکی پابندیوں کے بعد پڑنے والے اقتصادی دباؤ کو برداشت کرنے کے قابل ہے ۔

گزشتہ روز ہی ایرانی تاجروں نے کرنسی کی قیمت میں بڑی گراوٹ کے خلاف پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ کیا تھا ۔اس موقع پر ایرانی صدر ی حسن روحانی نے کہا کہ حالیہ مہینوں کے دوران حکومت کی آمدنی میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے جب کہ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی جانب سے پھیلائی جانے والی افواہیں ریال کی قدر میں کمی کی وجہ بنی ہیں۔

روحانی نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے اپنے خطاب میں ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے جوہری معاہدہ سے الگ ہونے کے فیصلہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ’قابل نفرت اور غیر قانونی ‘‘ہے او راس سے امریکہ کے عالمی کردار کودھچکا پہنچا ہے ۔حسن روحانی نے مزید کہاکہ بدترین حالات میں بھی میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کے ایرانیوں کو بنیادی سہولت کی فراہمی جاری رہے گی ۔

ہمارے پاس چینی ، گندم او رپکانے میں استعمال ہونے والا تیل وافر مقدار میں موجود ہے ۔کاروبار کی منڈی کو سہارا دینے کے لئے ہمارے پاس غیر ملکی کرنسی بھی مناسب تعداد میں ہے ۔واضح رہے کہ امریکہ نے مئی میں ایران کے ساتھ طے پانے والا جوہری معاہدہ سے دستبردار ی کا اعلان کیا تھا ۔تاہم اس پر دستخط کرنے والے دیگر ممالک جن میں جرمنی ، فرانس ، روس ، برطانیہ او رچین شامل ہیں ۔