اقوام متحدہ، 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ حقوق انسانی کمیشن نے ایران سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک بھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہرین سے ‘بہت احتیاط’ سے نمٹے تاکہ زیادہ تشدد اور بدامنی نہ پھیلے ۔اقوام متحدہ انسانی حقوق کے ہائی کمشنر زعد الرعدالحسین نے کہاکہ ایران میں حالیہ احتجاجی مظاہروں کے سلسلہ میں، میں ان رپورٹوں سے بہت پریشان ہوں جن میں کہا گیا ہے کہ 11 سالہ لڑکے سمیت 20 افراد کی موت ہوئی ہے اور سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا ۔مسٹر حسین نے جاری ایک بیان میں حکام سے اب تک ہونے والی اموات اور شدید زخمیوں سے جڑے معاملات کی جانچ پڑتال کرنے کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے حکام کو مظاہرین اور قیدیوں کے حقوق کا احترام اور ان کی زندگی کے حقوق، ان کی حفاظت اور حفاظتی کی ذمہ داری ضرور لینی چاہئے ۔مسٹر حسین نے تشدد کے تمام واقعات کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ جانچ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکام کو اس بات کا یقینی بنانا ضروری ہے کہ سیکورٹی فورسزاس طرح کے معاملات میں لازمی طور پر بین الاقوامی قانون کے مطابق کارروائی کریں۔