ایرانی کمپنی پر ڈیٹا چرانے کا الزام ،امریکہ نے پابندی لگائی

نیویارک۔ 24 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے سائبر حملہ کرنے کے الزام میں ایرانی کمپنی اور اس کے 10افراد پر پابندی عائد کر دی۔برطانوی میڈیا کے مطابق سائبر حملوں کا نشانہ بننے والوں میں سیکڑوں یونیورسٹیاں بھی شامل ہیں۔برطانوی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ ایرانی کمپنی پر 31ٹیرابائیٹس کی اہم انٹلیکچوئل پراپرٹی اور ڈیٹا چرانے کا الزام ہے ۔امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ایرانی کمپنی نے دنیا بھر میں320یونیورسٹیوں، درجنوں کمپنیوں اور امریکی حکومت کی بھی معلومات چرائی ہے ۔