ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکہ سے مفاہمت کیخلاف انتباہ

تہران ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے سربراہ فوج نے آج امریکہ کے ساتھ مفاہمت کے خلاف انتباہ جاری کرتے ہوئے ایک مکتوب ہندوستان کو روانہ کیا ہے۔ پاسداران انقلاب نے خبررساں ادارہ اثنا کو اطلاع دی ہیکہ ہر شخص جانتا ہیکہ امریکہ کے ساتھ کوئی بھی معاہدہ اسلامی جمہوریہ کی موت کے مترادف ہوگا۔ جنرل محمد نے جو ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ ہیں، کہا کہ ہم یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ اس مکتوب سے ہم انتباہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو غدار قرار دیں گے۔ تاہم انہیں خبردار کررہے ہیں کہ امریکہ کے ساتھ کوئی بھی مفاہمت اسلامی جمہوریہ ایران کیلئے موت کے مترادف ہوگی اس لئے امریکہ کے ساتھ کوئی معاہدہ نہ کیا جائے۔