ایرانی پارلیمنٹ میں نیوکلیئر حقوق کا قانون منظور

تہران ۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایران کی پارلیمنٹ میں ایک مسودہ قانون کو منظوری دے دی، جو حکومت پر ملک کے نیوکلیئر حقوق اور کارناموں کے تحفظ کی ذمہ داری عائد کرتا ہے حالانکہ عالمی طاقتیں، اسلامی جمہوریہ کے تنازعہ ایٹمی پروگرام کو کچل دینے کی باتیں کررہی ہیں۔ یہ اقدام صدر حسن روحانی کی حکومت کی برہمی کی وجہ بن گیا ہے۔ حکومت کے ترجمان نے کہا ک یہ مسودہ قانون غیردستوری ہے کیونکہ اس سے ملک کی دفاعی اور صیانتی پالیسیوں کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔