تہران ۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران کی پارلیمنٹ نے آج صدر حسن روحانی کے نامزد برائے وزارت سائنس کو ان کے موافق اصلاحات رجحانات کی وجہ سے مسترد کردیا۔ قدامت پسندی کے غلبہ والے 290 نشستیں چیمبر نے فخرالدین احمدی دانش اشتیانی کی امیدواری کے خلاف 171-70 کی رائے دہی کی۔ 257 قانون ساز حاضر تھے اور 16 نے ووٹنگ سے احتراز کیا۔ ووٹنگ سے قبل اشتیانی نے خود کو آزاد شخص قرار دیااوروزارت میں اپنے نائبین کے طور پر نئے چہروں کو مقرر کرنے کا وعدہ کیا۔ مخالف قانون سازوں نے اشتیانی پر اصلاح پسندوں کے ساتھ قریبی تعلقات رکھنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ وہ اس کلیدی پوزیشن پر اس طرح کے رجحانات مزید برداشت نہیں کریں گے۔