ایرانی نیوکلیئرمعاملت :چین و یوروپی یونین معاہدہ پر بدستور متفقایرانی نیوکلیئرمعاملت :چین و یوروپی یونین معاہدہ پر بدستور متفق

بروسیلز۔ 2 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایرانی جوہری معاملت کو محفوظ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بروسیلز میں یوروپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی سے ملاقات کے بعد کہا کہ ان کا ملک ایرانی جوہری معاملت کو محفوظ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریگا، موگرینی اور وانگ ای نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر دونوں سفارت کاروں نے واضح کیا کہ ایرانی جوہری پروگرام کو روکنے کیلئے کیے گئے انٹرنیشنل معاہدے کو محفوظ رکھنے کی بہترین کوششیں امریکی دستبرداری کے بعد بھی جاری رکھی جائیں گی۔موگرینی نے یہ بھی کہا کہ اس بین الاقوامی معاہدے میں شامل سبھی فریقوں کو اپنی اپنی ذمے داریاں نبھانی ہوں گی، امریکی صدر نے گزشتہ ماہ ایرانی جوہری معاملت سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔