ایرانی عدالت میں امریکی میرنس سپاہی کی سزائے موت‘سزائے قید میں تبدیل

تہران ۔13اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران کی سپریم کورٹ نے آج سابق امریکی میرنس سپاہی کی سزائے موت کو 10سال کی سزائے قید میں تبدیل کردیا ۔ امیر حکمتی جس کے پاس ایران اور امریکہ کی دوہری شہریت ہیں اگست 2011ء میں گرفتار کیا گیا تھا ‘ اُس پر سی آئی اے کیلئے جاسوسی کا مقدمہ چلایا گیا تھا ۔ جنوری 2012ء میں مجرم ثابت ہونے پر تحت کی عدالت نے اسے سزائے موت سنائی تھی ۔ اس کے وکیل صفائی نے روزنامہ ’’الشرق‘‘ سے کہا کہ اُس کی سزائے موت سپریم کورٹ نے تبدیل کر کے 10سال سزائے قید میں تبدیل کردی ہے۔ امریکی ارکان مقننہ اور اُس کے ارکان خاندان نے ایران سے اپیل کی ہے کہ اسے رہا کردیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے خیرسگالی اشارہ ملے گا ‘ جب کہ ایران امریکہ اور دیگر عالمی طاقتوں کے ساتھ اپنے نیوکلیئر پروگرام کے سلسلہ میں عبوری معاہدہ کرچکاہے ۔

تھائی لینڈ میں سونگ کرن تہوار کیلئے سیاسی اختلافات بالائے طاق
بنکاک۔13اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) ملک میں پھیلے ہوئے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تھائی لینڈ کی عوام نے آج سونگ کرن تہوار منایا جس میں ایک دوسرے پر بکیٹوںسے پانی پھینکا جاتا ہے ۔ تھائی لینڈ میں موسم بہار کا تہوارہے اور ہندوستان میں منائی جانے والی ہولی کے مماثل ہے لیکن تھائی لینڈ کے شہری پانی میں رنگ گھولنے کے بجائے اس میں نہانے کے وقت استعمال کیا جانا والا پاؤڈر اور برف شامل کردیتے ہیں ۔ کل تھائی لینڈ میں نیا سال منایا جائے گا ۔ تھائی لینڈ میں قمری تقویم پر عمل کیا جاتا ہے ۔ مقامی سروے کے بموجب نگرانکار وزیراعظم انگلک شناواترا اور مخالف حکومت احتجاج کے قائد ستیپ توگ سوبانگ دونوں سیاستداں تہوار کے دوران ایک دوسرے پر پانی پھینکیں گے ۔