تہران 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے عالمی پابندیوں کی وجہ سے غیر ملکی ہوائی اڈوں پر فضائی کمپنی کے مسافر طیاروں کو ایندھن فراہم نہ کیے جانے پر اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم سے شکایت کردی۔ ایرانی شہری ہوابازی اور بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر مرتضیٰ دہقان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کو مطلع کر دیا گیاہے۔