اسلام آباد، 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایرانی سکیورٹی فورسز نے مبینہ طور پر پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی اور پاکستانی حدود کے اندر پانچ مارٹر گولے داغے۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تحصیلدار ماشکیل کے مطابق ایرانی سکیورٹی فورسز نے جمعہ کی صبح پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پانچ مارٹر گولے داغے جو پاکستانی حدود کے اندر آ کر گرے۔ جوابی کاروائی میں ایف سی نے بھی دو مارٹر گولے فائر کئے۔ تاہم دونوں اطراف سے کئے گئے مارٹر گولوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ محرم الحرام کے باعث پاک۔ ایران سرحد کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے ۔