لندن ۔ 12 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وائیٹ ہاؤس نے ایران کے اقوام متحدہ کے سفیر حامد ابوطلبی کو ویزہ جاری کرنے سے انکار کردیا ۔ یاد رہے کہ حامد ابوطلبی وہی شخص ہیں جو 1979 ء میں تہران میں امریکی سفارت خانہ پر قبضہ کے ذمہ دار تھے ۔ اس فیصلہ کے بعد حامد ابوطلبی امریکہ کا سفر نہیں کرسکتے ۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ابوطلبی ایک ایسے طلباء کے گروپ سے وابستہ تھے جنھوں نے تہران میں واقع امریکی سفارت خانے پر ہلہ بول دیا تھا اور درجنوں امریکی سفارت کاروں کو یرغمال بنالیا تھا ۔