ایرانی رپورٹر کی سیاسی پناہ کیلئے درخواست

تہران ۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک ایرانی صحافی جو ایک اصلاح پسند اخبار سے وابستہ تھا اور جسے ایران کی نیوکلیئر مذاکرات کی رپورٹنگ کیلئے لوزان روانہ کیا گیا تھا، اس نے آج سوئٹزرلینڈ میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کی درخواست دی۔ تہران میں موجود وزارت خارجہ نے یہ اطلاع دی۔ عامر حسین متقی نے ایران اسٹوڈنٹ کرسپانڈنٹس اسوسی ایشن (ISCA) کیلئے بھی اپنی خدمات انجام دیں تاہم جب اس کے اعلیٰ عہدیداروں کو اس کی تبدیلی وفاداری کے بارے میں پتہ چلا تو اسے برطرف کردیا گیا۔

بس کھائی میں جاگری، 21 ہلاک
لیما ۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پیرو کے جنوب مشرقی علاقہ میں واقع اینڈس ماونٹینس کے دامن میں ایک کھائی میں بس کے گرجانے سے 21 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوگئے جو اندرون ایک ہفتہ پیرو میں رونما ہونے والا دوسرا بڑا حادثہ ہے۔ کھائی کی گہرائی 1000 میٹر بتائی گئی ہے۔ کرنل اور فائلس براوو نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی اور بتایا کہ اب تک حادثہ کی وجوہات کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔ حادثہ میں بس کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جو محض دھات سے بنا ایک ڈبہ نظر آرہی ہے۔