ماسکو، 11دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاسداران انقلاب اسلامی کے ایرواسپیس فورس کے سربراہ بریگیڈیر جنرل امیرعلی حاجی زادہ نے منگل کے دن بیلسٹک میزائل کے تجربہ کی تصدیق کردی ہے ۔واضح رہے کہ دسمبر کے اوائل میں امریکی وزیرخارجہ مائک پومپیو نے دعوی کیا تھا کہ ایران نے اوسط دوری تک مار کرنے کی صلاحیت والے میزائل کا تجربہ کیا ہے جو کئی وارہیڈز لے جاسکتا ہے ۔ یہ تجربہ اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل اعلامیہ کی خلاف ورزی ہے ۔ امریکہ اس تجربے کی مذمت کرتا ہے اور یہ بھی کہا کہ ایران فوری طور سے اس نوعیت کی سرگرمی کو روک دے۔ بریگیڈیر جنرل حاجی زادہ نے فارس نیوز ایجنسی سے بات چیت میں کہا کہ ’’ہم نے میزائل کا تجربہ کیا ہے اور یہ تازہ تجربہ بہت ہی اہمیت کا حامل تھا‘‘۔