ایرانی تیل پر امریکی تحدیدات 6 ماہ کیلئے معطل: اوباما

واشنگٹن 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایران کی جانب سے اپنے متنازعہ نیوکلیر پروگرام کے سلسلہ میں معاہدہ کی پابندی پر صدر امریکہ بارک اوباما نے ایرانی تیل پر عائد تحدیدات آئندہ 6 ماہ کے لئے معطل کردی ہے۔ حالانکہ بین الاقوامی بازار میں ہندوستان اور چین جیسے ممالک کے لئے ایرانی تیل پر انحصار ماضی کی بہ نسبت کم ہوگیا ہے تاکہ امریکی کانگریس کی کارروائی سے بچ سکیں۔ لیکن آئندہ 6 ماہ تک ایسے گریز کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی۔ بین الاقوامی برادری کے اندیشے ایران کے بارے میں ختم ہوچکے ہیں۔

سمارہ میں عسکریت پسندوں کا حملہ، 6 افراد ہلاک
سمارہ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) عسکریت پسندوں نے عراق کے شہر سمارہ پر آج ایک بڑا حملہ کیا جس میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہوگئے اور کئی متصلہ علاقوں پر قبضہ کرلیا گیا۔ پولیس، ایک ڈاکٹر اور گواہ نے کہاکہ عسکریت پسند کئی گاڑیوں میں سوار تھے۔ بعض نے طیارہ شکن بندوقیں اُٹھا رکھی تھیں۔ اُنھوں نے بڑے پیمانے پر سمارہ کے جنوب مشرق میں فوجی چوکی پر حملہ کیا اور اُن کی گاڑیاں نذر آتش کردیں۔ اِس کے بعد اُنھوں نے بغداد کے شمال میں کئی علاقوں پر قبضہ کرلیا۔ عینی شاہدین کے بموجب اُنھوں نے سڑکوں پر فوجیوں اور بندوق بردار حملہ آوروں کی کئی نعشیں پڑی ہوئی دیکھی ہیں۔