نئی دہلی، 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایرانڈیا کی پرواز میں ایک مسافر کو سربراہ کئے گئے لنچ میں ’’مردہ چھپکلی‘‘ پائی گئی۔ تاہم ایرانڈیا حکام نے اس کی تردید کردی۔ بتایا گیا کہ دہلی۔ لندن فلائیٹ A1-III میں مسافر کو دوپہر کا کھانا پیش کیا گیا۔ اس میں چھپکلی دیکھ کر مسافر نے چیخ و پکار شروع کردی۔ اسے کھانا تبدیل کرنے کی پیشکش کی گئی لیکن نہ صرف وہ بلکہ دیگر مسافرین نے بھی کھانے سے اِنکار کئے۔ ایرلائینس انتظامیہ سے شکایت درج کرائی گئی۔ انتظامیہ نے طیارہ میں ایسا واقعہ پیش آنے کی تردید کی۔