ایرانڈیا کا کمانڈر اور کوپائلٹ دوبارہ ڈیوٹی سے رجوع

نئی دہلی ۔ 27 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایر انڈیا کا ایک کمانڈر جس نے جئے پور سے نئی دہلی پرواز سے عین قبل کو پائلٹ سے بحث و تکرار کرلی تھی ۔ کاک پیٹ ریسورس مینجمنٹ کورس مکمل کرلینے کے بعد دوبارہ ڈیوٹی سے رجوع ہوگیا ہے ۔ لوک سبھا میں آج یہ اطلاع دی گئی جب کہ 15 اپریل کو جئے پور کی طیرانگاہ سے پرواز سے عین قبل کمانڈر اور کوپائلٹ میں معمولی جھگڑا ہوگیا تھا ۔ جس کے نتیجہ میں فلائیٹ کی روانگی میں غیر معمولی تاخیر ہوگئی ۔ اس واقعہ کے بعد ڈائرکٹر جنرل سیول ایویشن نے کمانڈر اور کوپائلٹ کو مشورہ دیا تھا کہ فلائینگ ڈیوٹی سے رجوع ہونے سے قبل کاک پیٹ ریسورس مینجمنٹ کورس (CMR) میں شرکت کریں گے ۔ یہ کورس ایرسیفٹی کو بہتر بنانے اور مختلف پہلوؤں بشمول بین الاقوامی رابطہ پر مشتمل ہے ۔