ایرانڈیا کا واشنگٹن کیلئے راست پرواز کا منصوبہ

نئی دہلی۔ 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایرانڈیا بہت جلد واشنگٹن کیلئے راست پرواز شروع کرے گا۔ امریکہ کے مختلف شہروں تک اپنی خدمات کو وسعت دینے کے منصوبہ کے تحت آئندہ ماہ سان فرانسسکو تک راست پرواز شروع کی جارہی ہے۔ ایرانڈیا اس وقت تین شہروں نیویارک، نیوارک اور شکاگو تک پہلے ہی راست پروازیں چلا رہا ہے۔