ایرانڈیا میں حادثات صفر ہوگئے گجپتی راجو کا بیان

نئی دہلی ۔ 3مئی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے فنڈس کے معاملہ میں پریشانی سے دوچار ایرانڈیا کی بھرپور مدافعت کرتے ہوئے آج اس سرکاری ایرلائن کے تعلق سے اس خیال کو مسترد کردیا کہ وہ ایمرجنسی لینڈنگ کرنے کے معاملہ میں سب سے آگے ہے۔ حکومت نے ادعا کیا کہ ایرانڈیا میں حادثات صفر ہوگئے ہیں۔ وزیرشہری ہوا بازی اشوک گجپتی راجو نے راجیہ سبھا کو بتایا کہ ایرانڈیا میں ہر حفاظتی طریقہ کار کی تعمیل کی جاتی ہے کیونکہ ہندوستانی طیاروں کی پرواز میں کوئی بھی خامی چھوڑدینے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ایرانڈیا کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے اور یہ 10 سال میں پہلی بار نفع بخش ادارہ ثابت ہورہا ہے۔