اسٹاک ہوم، 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایئر انڈیا کا ایک مسافر بردارطیارہ چہارشنبہ کو سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کے ارلانڈا ہوائی اڈے پر ایک عمارت سے ٹکرا گیا۔ اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔پولیس کے مطابق طیارے کی بائیں جانب والی بلیڈ کی نوک ہوائی اڈے کے ٹرمنل -5 سے 50 میٹر کے فاصلے پر واقع ایک عمارت سے ٹکرا گئی۔اس حاردثہ کے وقت طیارہ میں کل 179 مسافر سوار تھے ۔ ایئر انڈیا کا یہ طیارہ اس وقت نئی دہلی سے اسٹاک ہوم پہنچا ہی تھا۔