ایران:شراب نوشی سے 42ہلاک اور 16افراد اندھے ہوگئے

تہران ،2اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران کی وزارت صحت کے ترجمان عراج ہریچی کا کہنا ہے کہ آلودہ شراب پینے سے 16 افراد اندھے جبکہ 170 افراد کو ڈائلیسس کروانا پڑا۔ایران کی حکومت کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک میں غیر قانونی شراب پینے سے کم سے کم 42 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ ایران میں گذشتہ تین ہفتوں کے دوران پانچ صوبوں میں کم سے کم 460 افراد کو شراب نوشی کی وجہ سے اسپتال پہنچایا گیا ہے ۔ایران میں شراب غیر قانونی ہے تاہم ملک میں بڑے پیمانے پر شراب کی خرید و فروخت کا کاروبار تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔ایران کے جنوبی شہر بندر عباس میں پولیس نے ایک جوڑے کو مبینہ طور پر گ دیسی شراب بنانے کے جرم میں گرفتار کر لیا۔بی بی سی فارسی کے رعنا رحیم پور کا کہنا ہے کہ ایران میں آلودہ شراب پینے سے ہلاک یا زخمی ہونا غیر معمولی نہیں ہے تاہم حیران کن بات شراب نوشی سے ہلاک ہونے والی کی تعداد کا بڑھنا اور اس کا دوسرے صوبوں تک پھیلنا ہے ۔