تہران۔ 4 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) ایران اور وسطی ایشیا کی دو مملکتوں ترکمانستان اور قازقستان کے درمیان ٹرین سروس کا افتتاح کیا گیا ہے۔ اس سروس کا آغاز ایک طویل ریلوے لائن منصوبے کی تکمیل کے بعد ممکن ہوا۔ تینوں ملکوں کے درمیان ریلوے لائن بچھانے کے منصوبے کی افتتاحی تقریب ترکمانستان کے’’آک یائیلا‘‘ ریلوے اسٹیشن پر منعقد ہوئی جس میں تینوں ملکوں کے صدور شریک ہوئے۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اِرنا کے مطابق ’’آک یائیلا‘‘ اسٹیشن پر ترکمانستان کے صدر قلی بردی محمداف نے ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور قازقستان کے سربراہ سلطان نظر بایوف کا استقبال کیا۔