نئی دہلی 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ ہند سشما سوراج نے پیر کو کہاکہ اُنھوں نے ایتھوپیا اور کینیا کے ہندوستانی مشن کو ہدایات جاری کرچکی ہیں کہ وہ 4 ہندوستانیوں کے ورثاء کو ضروری امداد مہیا کرے جو اس فضائی حادثہ میں ہلاک ہوچکے ہیں۔ نیروبی جانے والا ایتھوپین ایرلائنز کا طیارہ اتوار کو ادیس ابابا سے اُڑان بھرتے ہی حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں 157 افراد ہلاک ہوگئے اور مہلوکین میں 4 ہندوستانی شہری بشمول یو این کنسلٹنٹ انوائٹرمنٹل منسٹری شامل تھے۔ مہلوک ہندوستانیوں میں شیکھا گارگ (UNDP) ، پناگیش بھاسکر ویدیا، ہنسنی پناگیش ویدیا اور نوکاروریو منیشا شامل ہیں۔ ویدیا فیملی کی امداد کی اپیل پر سشما سوراج نے کہاکہ وہ ویدیا کے بیٹے جو ٹورنمنٹو میں مقیم ہیں سے بات کی ہیں اور فیملی کے 6 ارکان کی موت پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے اور کینیا اور ایتھوپیا میں مقیم انڈین مشن کو ضروری ہدایات دے چکی ہیں۔