عدیس ابابا۔ 2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی ایتھوپیا میں حریف نسلی گروپس کے درمیان ہوئی جھڑپوں میں کم و پیش 44 افراد ہلاک ہوگئے۔ سرکاری میڈیا نے آج یہ بات بتائی جس کے مطابق وسطی اورومیا اور مغربی بینی شنگول ۔ گومون خطہ میں یہ جھڑپیں رونما ہوئیں۔ والٹا میڈیا اینڈ کمیونکیشن کارپوریٹ نے خطہ کے کمیونکیشن چیف زیلالم جلیٹا کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بات بتائی۔ جھڑپوں کی شدت کو دیکھتے ہوئے ہزاروں افراد اپنے مکانات چھوڑ کر چلے گئے جبکہ حالات کو قابو میں کرنے کیلئے سیکوریٹی فورسیس کو تعینات کیا گیا ہے۔ بینی شنگول ۔ گوموز ایتھوپیا کی نو ریاستوں میں سے ایک ہے جس کی سرحدیں سوڈان تک پھیلی ہوئی ہیں۔