ایتھوپیا میں ایبئے احمد وزیر اعظم منتخب

ادیس ابابا ۔28مارچ (سیاست ڈاٹ کام)ایتھوپیا کے حکمران اتحاد نے مسٹر ایبئے احمد کو کل نیا وزیر اعظم منتخب کیا۔ مسٹر ھائلے مریم دیسلیگن نے گزشتہ ماہ وزیر اعظم کے عہدہ سے استعفی دے دیا تھا۔ایتھوپیا کے سرکاری چینل ایتھوپیا براڈ کاسٹنگ کارپوریشن نے یہ اطلاع دی۔ چینل کے مطابق 180 ارکان والی ایتھوپیا پیپلز ریولیوشنری ڈیموکریٹک فرنٹ کی کونسل نے مسٹر دیسلیگن کی جگہ مسٹر احمد کو اتحاد کا صدرمنتخب کر لیا۔ مسٹر احمد کو کونسل میں 60 فیصد ووٹ ملے ۔مسٹر احمد’اورومو’ قبائل کے لیڈر ہیں اور وہ اب دوسری سب سے زیادہ آبادی والے افریقی ملک کے وزیر اعظم بنیں گے ۔