عدیس ابابا۔29 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) ایتھوپیا کے امھارا صوبے میں دو فرقوں کی جھڑپ میں چھ افراد ہلاک ہو گئے ۔یہ اطلاع مقامی انتظامیہ نے جمعہ کو دی۔ریلیز کے مطابق اورومو اور افار فرقوں کے درمیان جمعرات کی شام جھڑپ ہوئی۔ اس جھڑپ میں چار شہری اور سیکورٹی فورسز کے دو جوان ہلاک اور چھ شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سیکورٹی فورسز کے جوانوں کو علاقے میں امن و امان بحال کرنے کے لئے بھیجا گیا لیکن جھڑپ کی زد میں آکر دووجوان بھی مارے گئے ہیں۔ جھڑپ میں چھ شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔خونریز جھڑپ کے بعد مقامی اور مرکزی حکومت کے افسران موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے جھڑپ کو روکنے دونوں فرقوں کو پرسکون کرنے کی کوشش کی۔