لندن ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے لیبیا میں دولت اسلامیہ عسکریت پسندوں کے ذریعہ ایتھوپیا کے 30 عیسائی شہریوں کا سر قلم کرکے انہیں ہلاک کرنے کے دلدوز واقعہ کی سخت مذمت کی ہے۔ بی بی سی کے مطابق سر قلم کرنے کے رونگٹے گھڑے کرنے والے واقعہ کی دو ویڈیوز جاری کی گئی ہیں۔ ایک گروپ کو سمندر کے کنارے سر قلم کرکے ہلاک کیا گیا جبکہ دوسرے گروپ کو ایک صحرا میں لے جاکر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ بتایا جارہا ہیکہ جن کی موت کے گھاٹ اتارا گیا وہ سب لیبیا میں ایک ایتھوپیائی چرچ کے ارکان تھے، جس پر دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندں نے قبضہ کرلیا تھا۔ دوسری طرف ایتھوپیا کے وزیراطلاعات رضوان حسین نے بتایا کہ حکومت ان افراد کی قومیت کا پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے جنہیں ویڈیو میں ملوث کے گھاٹ اتارتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو ماہ فروری کے دوران 21 مصری عیسائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دینے والے ویڈیو سے مماثلت رکھتا ہے۔ مصری قبطی عیسائیوں کے قتل عام کی ویڈیو فلم پر شکوک و شبہات ظاہر کئے گئے تھے کہ یہ واقعہ ساحل سمندر پر پیش نہیں آیا جیسا کہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے۔