ایتھنز کے مسلمانوں کو 17سال بعد مسجد حاصل

ایتھنز۔26فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) ایتھنز کے یونانی مسلمانوں کو 17سال کے انتظار کے بعد آخر کار پہلی سرکاری مسجد کی تعمیر کی اجازت حاصل ہوگئی ہے ۔ یونانی سے فلسطینی میں ترجمہ کرنے والے نصراللہ عابد نے کہا کہ وہ کافی عرصہ سے اس کا تذکرہ سن رہے تھے لیکن اب یہ حقیقت بن چکا ہے ۔ وہ ایتھنز کے مضافاتی علاقہ میں نماز ادا کرنے کیلئے آئے ہوئے  تھے ۔ یونان میں ایتھنز کے اطراف تقریباً تین لاکھ مسلمان آباد ہیں لیکن یہاں کی تمام مساجد غیر سرکاری ہیں ۔ 17سال کے انتظار کے بعد پہلی بار ایک مسجد کی تعمیر کی اجازت دی جارہی ہے ۔