ایبولا سے ہلاکتوں کی تعداد 2917 ہوگئی: عالمی تنظیم صحت

جنیوا 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کی مہلک ترین ایبولا وباء سے تاحال مغربی افریقہ میں تقریباً 26,300 افراد متاثر اور اُن کی نصف تعداد فوت ہوچکی ہے۔ عالمی تنظیم صحت کی رپورٹ کے بموجب جملہ 6,263 افراد مغربی افریقہ کے پانچ ممالک میں متاثر ہوگئے۔ 3 ہفتے کے اندر اُن کی 44 فیصد تعداد یعنی 2,917 فوت ہوگئے۔ جن میں گزشتہ سال وباء پھیلنے کے بعد سے 21 ستمبر تک متاثرہ افراد کی تعداد 1022 تھی جن میں سے 635 فوت ہوگئے۔ لائبیریا میں 3280 افراد متاثر اور اِن میں سے 1677 فوت ہوگئے۔ سیرالیون میں 1940 متاثر اور 593 جانیں 38 فیصد افراد فوت ہوگئے۔