ایبولا سے نمٹنے ہندوستان میں موثر اقدامات جاری

اقوام متحدہ ۔11 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایبولا کے علاج کیلئے وہ بین الاقوامی برداری کے ساتھ نئے ٹیکے کی دریافت اور ریسرچ کے لئے اپنے تعاون کے وعدہ کا پابند ہے ۔ یاد رہے کہ اس وقت عالمی سطح پر ایبولا وائرس سے نمٹنے نت نئی سائنسی تحقیق کی جارہی ہیں جس میں ہندوستان بھی اپنا رول نبھائے گا ۔ دریں اثناء اقوام متحدہ کے سفیر اشوک مکرجی جو مستقل طورپر ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہیں ، نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے کہا کہ حکومت ہند ایبولا وائرس کے ہندوستان میں پھیلنے کے اندیشوں سے اچھی طرح واقف ہے اور اُس کی روک تھام کیلئے اندرون ملک موثر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔