نئی دہلی ۔ 4مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایئرانڈیا کے ارکان عملہ کو ہر پرواز کے اختتام پر ’جئے ہند ‘ کانعرہ لگاکر پرواز کے اختتام کا اعلان کرنا لازمی ہوگا ۔ اس سلسلہ میں ایئرانڈیا کے انتظامیہ نے آج احکام جاری کردیئے ہے ۔ ایئرانڈیا کے صدر نشین وایم ڈی لوہانی نے اسی قسم کی ہدایت پائیلٹوں کیلئے مئی 2016ء میںجاری کی تھی۔