نئی دہلی ۔ 2اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) ایئر انڈیا مزید 20طیارے حاصل کرنے کے بعد مختلف علاقوں کو مربوط کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے ۔ آئندہ دو سال میں ایئر انڈیا اپنے بحری بیڑے میں توسیع کرے گا اور 10نئے طیارے خریدے جائیں گے ۔ فی الحال ایئر انڈیا 8 اے ٹی آر 72 اور 2 اے ٹی آر 42 بالترتیب 70نشستیں اور 48نشستیںطیاروں کا بیڑا رکھتا ہے ۔ الائنس ایئر نے حال ہی میں مرکز کی علاقائی ربط اسکیم کے تحت ملک کے عام شہری کیلئے کرایوں میں کمی کی ہے اور ایک گھنٹے کی پرواز کیلئے صرف 2500روپئے کرایہ وصول کیا جارہا ہے ۔