نئی دہلی ۔ 19 جون ۔( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ایئرانڈیا کو انتخابی سال ہونے کے پیش نظر خانگیانے کے سلسلے میں کوئی پیشرفت نہ کی جائے اور اس کے آپریشنس کے لئے درکار فنڈس مہیا کردیئے جائیں ، ایک سینئر عہدیدار نے آج یہ بات کہی۔ یہ فیصلہ قرض کے بوجھ سے نڈھال نیشنل ایئرلائین کے 76 فیصد حصص فروخت کردینے کی تجویز پر کوئی بھی بولی حاصل کرنے میں ناکامی کے اندرون تین ہفتے سامنے آیا ہے ۔ حکومتی عہدیدار نے کہاکہ ایئرانڈیا کو بہت جلد حکومت سے اس کے روزآنہ کے کام کاج کیلئے فنڈس حاصل ہوں گے ۔ اور ایک دو طیاروں کیلئے آرڈر بھی دیئے جائیں گے ۔