اہم کمپنیوں میں اپرنٹس شپ ، آج اور کل شہر میں واک ان انٹرویوز

انجینئرنگ گریجویٹس ڈپلومہ ہولڈر اور فارمیسی امیدواروں کو نایاب موقع
حیدرآباد ۔ 27 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : کمشنر محکمہ ٹکنیکل ایجوکیشن کے بموجب محکمہ ٹکنیکل ایجوکیشن حکومت تلنگانہ بہ تعاون بورڈ آف اپرنٹس شپ ٹریننگ ( بی او اے ٹی ) سدرن ریجن چینائی کے زیر اہتمام نامور صنعتوں میں ایک سالہ اپرنٹس شپ ٹریننگ کے لیے 28 ، 29 دسمبر کو لارڈس انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی ، سروے نمبر 32 ، نزد پولیس اکیڈیمی جنکشن ، حمایت نگر حیدرآباد میں ’ واک انٹ انٹرویو ‘ مقرر ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 28 دسمبر کو صبح 9-30 تا 4-30 بجے انسٹی ٹیوٹ ہذا میں انجینئرنگ گریجویٹس کے لیے الیکٹرانکس اینڈ کمیونیکیشن انجینئرنگ ، انسٹرومنٹیشن انجینئرنگ ، کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی کے انٹرویوز ہوں گے ۔ جب کہ 29 دسمبر کو صبح 9-30 تا 4-30 بجے دن اسی مقام پر انجینئرنگ گریجویٹس جیسے الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس انجینئرنگ ، میکانیکل انجینئرنگ ، سیول انجینئرنگ ، مینالوجی انجینئرنگ ، آٹو موبائل انجینئرنگ ، کیمیکل انجینئرنگ ، مائننگ انجینئرنگ اور بی فارمیسی جب کہ ڈپلومہ ان انجینئرنگ کے تحت الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس انجینئرنگ ، میکانیکل ، سیول ، میٹالرجی ، آٹو موبائل کیمیکل ، کمیونیکیشن انسٹرومنٹیشن ، کمپیوٹر سائنس ، انفارمیشن ٹکنالوجی ، مائننگ انجینئرنگ کے علاوہ ڈی سی سی پی اور ڈپلومہ ان فارمیسی امیدواروں کے لیے واک ان انٹرویوز مقرر ہیں ۔ اپرنٹس شپ کے لیے منتخب امیدواروں کو ماہانہ 4984 روپئے اسٹیفنڈ برائے انجینئرنگ گریجویٹس جب کہ 3542 روپئے ڈپلومہ ہولڈر کو دئیے جائیں گے ۔ انجینئرنگ گریجویٹس اور ڈپلومہ ہولڈرس کو اس موقع سے بھر پور استفادہ کی خواہش کی گئی ہے ۔۔