حیدرآباد ۔ /30 جون (سیاست نیوز) چیف منسٹر آفس سے وابستہ خاتون آئی اے ایس عہدیدار شریمتی سمیتا سبھروال نے انگریزی میگزین آؤٹ لک کو مخرب اخلاق اور اہانت آمیز کارٹون شائع کرنے پر نوٹس جاری کی ہے ۔ مذکورہ میگزین میں ایک خاتون آئی اے ایس عہدیدار کا مبینہ اہانت آمیز کارٹون شائع کیا گیا تھا جس کے بعد آج چیف سکریٹری مسٹر راجیو شرما نے اس کارٹون کا سخت نوٹ لیتے ہوئے شریمتی سمیتا سبھروال کو انگریزی میگزین اور رپورٹر کو نوٹس جاری کرنے کی اجازت دی ہے ۔ اس کارٹونس کے شائع ہونے کے پیش نظر ریاست کے خاتون آئی اے ایس عہدیداروں نے میگزین کی سخت مذمت کی ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کا انتباہ دیا ہے ۔